• news

پولیس نے گجرات سے لاہور آئی 2 گمشدہ بچیوں کو ڈھونڈ کر والد کے حوالے کر دیا

لاہور(نامہ نگار)نصیرآباد پولیس نے گجرات سے لاہور آئی 2 گمشدہ بچیوں کو ڈھونڈ کر والد کے حوالے کر دیا ہے۔دونوں گمشدہ بچیاں12سالہ مریم اور 15 سالہ صائمہ گجرات سے لاہور اپنے رشتہ داروں کے پاس آئی ہوئی تھیں۔12 سالہ مریم اور 15 سالہ صائمہ بازار گئیں تو واپس گھر جانے کا راستہ بھول گئیں۔ بچیاں گھر واپس نہ آنے پر اہلخانہ نے ان کے اغواءکی درخواست تھانے میں دی تھی۔ پولیس ٹیم نے دونوں بچیوں کو گلبرگ سے تلاش کر کے والد کے سپرد کر دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن