• news

ترسیلات زر کیسے بڑھائی جائیں، وزیر خزانہ کو تجاویز پیش

کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن نے وزیر خزانہ کو نئے مالی سال بجٹ تجاویز حکومت کو بھیج دی۔ پاکستان اووسیز ایمپلامنٹ پروموٹرز عدنان پراچہ نے کہا کہ بیرون ممالک میں ایک کروڑ سے زائد پاکستانی ملازمتیں کرتے ہیں۔ ایک کروڑ میں سے 60 فیصد ملازمین صرف گلف ممالک میں ہی ہیں۔عدنان پراچہ نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت قیمتی زرمبادلہ کی اشد ضرورت ہے اس لیے نئے مالی سال کے بجٹ میں ترسیلات زر بڑھانے کیلئے تجاویز مرتب کی گئی ہیں۔عدنان پراچہ نے کہا کہ ہماری تجویز ہے کہ نئے مالی سال بجٹ میں ترسیلات زر بڑھانے کے لیے بینکس اوپن مارکیٹ ریٹ کو کلیئر کیا جائے۔ بینکوں کا ترسیلات زر آنے پر کم ریٹ پر کلیئرنس کرنے پر سخت ایکشن لیا جائے۔ غیر قانونی طریقے سے رقم کی منتقلی کو روکنے کیلئے بجٹ میں سخت اقدامات کرنا ہونگے۔ نئے مالی سال بجٹ میں ہنڈری حوالے کے کاروبار کو ختم کرنے کیلئے مربت پلان بنانے کی تجاویز ہے۔ گلف ممالک کے پاکستان ورکز غیر قانونی طریقے سے رقم بھجنے پر زیادہ رقم ملتی ہے، اس لیے پاکستان اوورسیز ایمپلامنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن  نے روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کے ذریعے قانونی طریقے سے ترسیلات زر لانے کی تجویز پیش کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن