ریٹائرمنٹ تقریب،کالج کو محفوظ ہاتھوں میں دیکر جا رہا ہوں: ڈاکٹر محمد سلیم
لاہور(کامرس رپورٹر) گورنمنٹ گریجویٹ کالج ٹاؤن شپ لاہور میں پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم کی ریٹائرمنٹ پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں کالج کے تمام اساتذہ اکرام کے ساتھ ڈاکٹر محمد سلیم کے اہل خانہ اور دیگر رفقائے کار بھی شریک ہوئے۔ اپنے الوداعی خطاب میں ڈاکٹر محمد سلیم نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ وہ کالج کو محفوظ ہاتھوں میں دے کر جا رہے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ کالج کی ترقی کا عمل مزید تیز ہوگا۔