• news

موسمیاتی تبدیلیاں:آم کی پیداوار 20 فیصد تک کم رہنے کا خدشہ :وحیداحمد

کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان میں آم کی فصل کو اس سال بھی موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا سامنا ہے جس کے سبب آم کی پیداوار 20 فیصد تک کم رہنے کا خدشہ ہے۔یہ بات سرپرست اعلیٰ پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن(پی ایف وی اے ) وحید احمدنے میڈیا سے گفتگو میں کہی۔وحید احمد نے بتایا کہ پاکستان میں آم کی پیداواری گنجائش 18 لاکھ میٹرک ٹن ہے تاہم موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کی وجہ سے پیداوار 20 فیصد کمی سے 14 لاکھ 40 ہزار میٹرک ٹن تک ہی محدود رہنے کا خدشہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن