شہداء کی یاد گاروں کی بے حرمتی افسوس ناک آمر ہے:صدر شامی پارک مارکیٹ
لاہور (کامرس) صدر شامی پارک مارکیٹ چونگی امرسدھو حاجی محمد اقبال نے کہا پاک افواج کے ہیڈکوارٹرز پر حملہ عمران خان گروپ کی سوچ کی عکاسی ہے۔ شہداء کی یاد گاروں کی بے حرمتی افسوس ناک آمر ہے۔ قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی یاد گاروں کی بے حرمتی ناقابل برداشت ہے۔ تاجر برادری پاک افواج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔ سپہ سالار شامی پارک مارکیٹ حاجی محمد اقبال نے کہا فوجی تنصیبات اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے ساتھ آ ہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے اور شوشل میڈیا پر بلاجواز پاک فوج پر بے بنیاد الزامات اور وطن کے غازیوں کی حوصلہ شکنی قابل مذمت فعل ہے۔