• news

نیشنل گیمز: آرمی کی کشمالہ طلعت نے شوٹنگ میں قومی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیشنل گیمز شوٹنگ کے مقابلوں میں آرمی نے مزید چار گولڈ میڈلز جیت کر نیوی کو پیچھے چھوڑ دیا جبکہ آرمی کی شوٹر کشمالہ طلعت نے نیا قومی ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔چاروں گولڈ میڈلز ایونٹ میں آرمی کے شوٹرز چھائے رہے، خواتین کی 25 میٹر پسٹل مقابلوں میں آرمی کی کشمالہ طلعت نے 582 سکور بنا کر 571 کا پچھلا ریکارڈ توڑتے ہوئے نیا نیشنل ریکارڈ اور گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔نیوی کی رسام گل نے سلور جبکہ نیوی کی مہوش فرحان نے برانز میڈل اپنے نام کئے۔ویمن 25 میٹر پسٹل ٹیم ایونٹ میں آرمی نے گولڈ، نیوی نے سلور، واپڈا نے برانز میڈیل حاصل کیا۔مَردوں کی 50 میٹر پسٹل مقابلوں میں آرمی کے اظہر عباس نے گولڈ میڈل جیتا جبکہ میمز 50 میٹر پسٹل ٹیم میں بھی آرمی نے گولڈ میڈل حاصل کیا، نیوی نے سلور اور ائیر فورس نے برانز جیتے۔

ای پیپر-دی نیشن