پاکستان کپ ویمنزکرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز آج ہوگا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کپ ویمنزکرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز 19مئی آج سے کراچی میں ہوگا،پاکستان کپ 13میچز پر مشتمل ہوگا، جو 2مرحلوں میں کھیلا جائیگا ،4ٹیمیں رائونڈ رابن لیگ کی بنیاد پر ٹی ٹونٹی کھیلیں گی جبکہ 3ٹیمیں ون ڈے میچز میں مدمقابل ہوں گی ،ایونٹ کا فائنل 4جون کو ہوگا۔