• news

دفاع پاکستان کونسل کا9مئی واقعات پر آئندہ جمعہ کو اسلام آباد میں مارچ کا اعلان 


 اسلام آباد(نا مہ نگار)دفاع پاکستان کونسل اسلام آباد نے 9مئی کے واقعات پر آئندہ جمعہ کو آبپارہ چوک سے سپریم کورٹ تک مارچ کا اعلان کردیا، تفصیلات کے مطابق جمعہ کو دفاع پاکستان کونسل اسلام آباد کے زیراہتمام جامع مسجد رحمانی آبپارہ چوک سے دفاع صحابہ و دفاع وطن ریلی نکالی گئی، ریلی کے شرکا کا کہنا تھا کسی سیاسی جماعت سے کوئی لینا دینا مگر فوجی تنصیبات اور اکابرین اسلام کی توہین کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔ دفاع پاکستان کونسل اسلام آباد نے 9مئی کے واقعات پر آئندہ جمعہ کے روز آبپارہ چوک سے سپریم کورٹ تک مارچ کا اعلان بھی کیا۔ دفاع صحابہ و دفاع وطن ریلی میں پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی اور ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے۔
مارچ کا اعلان 

ای پیپر-دی نیشن