• news

توحیدانبیاءکرام کا مشن ،امت کا ہر فرد پہریداری کا فریضہ نبھائے:میاں جمیل

لاہور ( خصوصی نامہ نگار)تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے جامع مسجد ا¿بی ہریرہ کریم بلاک اقبال ٹاو¿ن میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ توحیدانبیاءکرام کا مشن ہے۔ امت کا ہر فرد پہریداری کا فریضہ نبھائے۔ آج ضرورت ہے کہ فاران کی چوٹیوں سے اٹھنے والی دعوت توحید کوگھرگھرپہنچایاجا ئے۔میاں محمدجمیل نے کہاکہ سیدناآدمؑ سے لے کرسیدکائنات حضورنبی کریم کی ذات گرامی تک کم وبیش ایک لاکھ 24 ہزارانبیاءکرام نے پیغام الٰہی کا فریضہ گھرگھرپہنچاکرانسانیت کو بلندی کی راہ پرگامزن کردیا اوردنیا وآخرت میں کامیابیوں کی راہ دکھادی۔ انبیاءکرام نے توحیدربانی کا پیغام دنیا کے کونے کونے تک پہنچانے میں کسی رکاوٹ کی پروا نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ انسانیت اگرسکون چاہتی ہے توحضورنبی کریم کی سیرت طیبہ سے رہنمائی حاصل کرنا ہوگی۔ اورقرآن وحدیث سے فہم وادراک حاصل کرنا ہوگا کیونکہ دینا میں کامیابی اورآخرت میں جنت کا یہی راستہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن