کمشنر کاایل ڈی اے ایونیو ون کا دورہ ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ
لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور و ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد علی رندھاوانے ایل ڈی اے ایونیو ون کا دورہ کیا اور ایونیو ون کے مختلف بلاکس اور ون ونڈو سیل کا دورہ کیا۔کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے نے کے بلاک میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر کمشنرلاہور نے کہا کہ ایونیو ون میں ترقیاتی کاموں میں مزید تیزی لائی جائے۔ سکیم کی خوبصورتی اور رہائشیوں کو بہتر سروسز کی فراہمی کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کی طرز پر اقدامات کیے جائیں۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوانے ایونیو ون کی ون ونڈو کو ایل ڈی اے ون ونڈو سیل کی طرز پر اپ گریڈ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ون ونڈو سیل میں متعلقہ تمام ڈائریکٹوریٹس کا عملہ تعینات کیاجائے اور کیومیٹک مشین فوری نصب کی جائے۔ ایل ڈی اے سٹی اور ایونیو ون سے متعلقہ سہولیات ایک چھت تلے فراہم کی جائیں۔ کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے نے ون ونڈوسیل میں آئے شہریوں سے سروسز کی فراہمی بارے فیڈ بیک بھی لیا۔