• news

الحمرا میں کلاسیکل موسیقی کے فروغ کیلئے کلاسیکل نائٹ پروگرام


لاہور(کلچرل رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمراءکے زیر اہتمام کلاسیکل موسیقی کے فروغ کیلئے کلاسیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراءمحمد سلیم نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں جو لوگ فن کی ترویج و ترقی کیلئے کام کررہے ہیں وہ بلاشبہ داد کے لائق ہیں۔ ہمارے لیجنڈ استاد شفقت علی خان کا شمار بھی ان فنکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی زندگی کو فن کی ترقی کیلئے وقف کیا ہے۔میں شفقت علی خان کا شکر گزار ہوں۔ کلاسیکل نائٹ میں استاد شفقت علی خان، ندیم ریاض خان اور ملک نادر علی خان نے اپنے شاندار انداز میں پرفارم کیا اور تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔

پروگرام کی نظامت کے فرائض ریاض خان نے اپنے منفرد انداز میں نبھائے۔ حاضرین محفل کافیاں،ٹھمری اور راگ سے بھرپور لطف اندوز ہوئے۔کلاسیکل موسیقی سننے والوں سے الحمراءہال نمبر 2 بھرا ہوا تھا۔ حاضرین محفل نے دل کھول کر فنکاروں کو داد دی اور الحمراءآرٹس کونسل کی اس کاوش کو سراہا۔

ای پیپر-دی نیشن