بین الاقوامی تنازعات پر 2 روزہ کانفرنس آج ہوگی
لاہور(خبرنگار)بین الاقوامی تنازعات کے حوالے سے 2 روزہ کانفرنس آج مقامی ہوٹل میں شروع ہوگی۔ جاری 2 روزہ کانفرنس Weekend International Dispute Lahore کے موضوع پر ہوگی کانفرنس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی، لاہور ہائیکورٹ ججز اور سینیئر وکلاءشرکت کریں گے ۔2 روزہ کانفرنس آج ساڑھے 3 بجے سہ پہر شروع ہوگی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ بین الاقوامی تنازعات کیلئے اے ڈی آر کی اہمیت کے حوا لے سے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔