افغان حکومت نے ننگرہار میں لڑکیوں کے سکول کا افتتاح کر دیا
ننگرہار( نوائے وقت رپورٹ) افغان حکومت کی طرف سے لڑکیوں کی تعلیم کے کیے تیاری کا سلسلہ جاری، ننگرہار میں لڑکیوں کے سکول کا افتتاح کیا گیا ۔محکمہ تعلیم کاکہناہے کہ 2 لاکھ 17 ہزار ڈالر کی لاگت سے لڑکیوں کے ایک سکول کاافتتاح کیاگیا۔سکول میں 8 کلاس روم، 2 انتظامی کمرے، اور ایک کمپیوٹر روم شامل ہے ۔