• news

9 مئی کو منصوبہ بندی کے ساتھ جلاﺅ گھیراﺅ کیا گیا‘ عمران جیل جائیں گے: عطا تارڑ


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران نیازی کے دن گنے جا چکے ہیں۔ عمران خان کو عوام کا سامنا بھی کرنا پڑے گا اور جیل بھی جانا پڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرانوالہ میں استحکام پاکستان ریلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا تحریک انصاف کے کارکنوں نے جلا¶ گھیرا¶ کیا۔ جناح ہاﺅس اور جی ایچ کیو سمیت سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔ کیپٹن شیر خان شہید کے مجسمے کی توہین کی۔ ایم ایم عالم کے جہاز تک کو نہیں بخشا گیا‘ چاغی کے ماڈل کو بھی تباہ کر دیا گیا اور یہ عمران خان کی سوچی سمجھی منصوبہ بندی تھی۔ مراد سعید کی ویڈیو‘ شہریار آفریدی کی بات سنیں۔ آپ کے ورکرز پر دہشتگردی کے پرچے بھی چلیں گے آرمی ایکٹ کے تحت بھی مقدمے چلیں گے۔ کورٹ سے بھی درخواست کریں گے کہ اس معاملے میں حائل نہ ہوں۔
عطا تارڑ

ای پیپر-دی نیشن