• news

القاعدہ نے 7سال بعد آسٹریلوی ڈاکٹرکینتھ ایلیٹ کو رہا کر دیا


کینبرا (اے پی پی) القاعدہ نے 7سال بعد آسٹریلوی ڈاکٹر کو رہا کر دیا۔ آسٹریلیا کی حکومت نے کہا کہ القاعدہ نے ایک آسٹریلوی ڈاکٹر کو 7 سال سے زائد عرصے تک مغربی افریقہ میں قید رکھنے کے بعد رہا کر دیا۔آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ نے ایک بیان میں کہا کہ مغربی ساحلی شہر پرتھ سے تعلق رکھنے والے88 سالہ ڈاکٹر کینتھ ایلیٹ محفوظ ہیں اور اپنے خاندان کودوبارہ مل گئے ہیں۔ کینتھ ایلیٹ کی اہلیہ جوسلین کو بھی ان کے ساتھ اغوا کیا گیا تھا جنہیں چند ہفتوں میں رہا کر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن