• news

 غلام سرور،علی نواز اعوان انڈر گراﺅنڈ چلے گئے 


اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما غلام سرور خان اور علی نواز اعوان سیاسی منظر سے انڈر گراﺅنڈ چلے گئے جبکہ گزشتہ روز سے غلام سرور خان کے تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرنے کے حوالے سے بھی اطلاعات وفاقی دارالحکومت میں مسلسل گردش میں ہیں اسلام آباد پولیس نے ای الیون ون میں علی نواز اعوان کے پر نسپل سیکرٹری عبدالعلیم کے گھر پر چھاپہ مارا اور انہیں حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر لے گئی غلام سرور خان اور علی نواز اعوان کے موبائل بھی مسلسل بند مل رہے ہیں غلام سرور خان اپنا موبائل فون خود اٹینڈ کرنے اور جوابی کال کرنے میں شہرت رکھتے ہیں لیکن ان کے دونوں موبائل فون مسلسل بند مل رہے ہیں۔
 غلام سرور خان

ای پیپر-دی نیشن