• news

9 مئی کے واقعات قابل افسوس، انتشار پی ٹی آئی کا منصوبہ نہیں تھا: شفقت محمود 


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا ہے کہ 9 مئی کو جو ہوا وہ بہت افسوسناک ہے۔ ہماری جماعت میں ایسی کوئی چیز پلان نہیں تھی۔ پی ٹی آئی کا م¶قف ہے کہ 9 مئی کو جو ہوا وہ پی ٹی آئی کا منصوبہ نہیں تھا۔ ان واقعات کی آزادانہ انکوائری کی جائے۔ پی ڈی ایم پر نہ چھوڑا جائے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ کیا یہ حل ہوگا سب سے بڑی جماعت کے خلاف انکوائری کے بغیر کارروائی ہو؟۔ پی ڈی ایم کا ٹریک ریکارڈ رہا ہے یہ سپریم کورٹ کے فیصلے تک نہیں مان رہے۔ ان واقعات سے متعلق آزادانہ کمشن بننا چاہئے۔ ان واقعات میں ایسے لوگ تھے جو ہماری جماعت کے نہیں۔ پی ٹی آئی کے خلاف جو ہو رہا ہے اس کی ذمہ دار پی ڈی ایم حکومت ہے۔
شفقت محمود 

ای پیپر-دی نیشن