• news

سعودی عرب میں پاکستان کے سنیئر صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ 


جدہ(خالد نواز چیمہ)سعودی عرب کے شہر جدہ میں سنیئر صحافی محمد خالد نواز چیمہ کی جانب سے دئیے گئے عشائیے میں پاکستان کے سنیئر صحافیوں سمیت جدہ میں مقیم دیگر پاکستانی صحافیوں اور سیاسی ارکان نے شرکت کی۔ ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور صحافتی امور بھی زیر بحث آئے۔ شرکاءکا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں موجود صحافی پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہے ہیں جس سے دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ مراسم فروغ پا رہے ہیں اور ہم خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو دنیا بھر سے آنے والے زائرین کو بہترین سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ عشائیے کے شرکاءنے پاک فوج کی تنصیبات پر حملوں پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ بحثیت پاکستانی ہم اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن