• news

تارا گروپ کے زیراہتمام بہاولپور میں زیادہ کپاس اگاو¿ مہم ،کسان کنونشن


لاہور (کامرس رپورٹر) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ بہاولپور میں زیادہ کپاس ا±گاو¿ مہم کے تحت وسیع انتظامات کے ساتھ کسان کنونشن کا انعقاد تارا گروپ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد حمید بہاولپور کی انتظامیہ اور محکمہ زراعت کے اشتراک سے ایک مثالی کاوش ہے۔ کسانوں کو وزیر اعظم کی جانب سے مقرر کردہ 8500 روپے فی من کی انتہائی نفع بخش امدادی قیمت اور دیگر مراعات سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے اس بار زیادہ سے زیادہ رقبے پر کپاس کاشت کرنا ہو گی تاکہ ملکی معیشت کو کپاس کی پیداوار بڑھا کر سنبھالا دیا جاسکے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز تارا گروپ پاکستان کی جانب سے محکمہ زراعت کے اشتراک سے منعقدہ کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نقد آور فصل کپاس 60 فیصد زرمبادلہ کماتے ہوئے ملکی معیشت میں مرکزی کردار ادا کرتی ہے جس کی گزشتہ دہائی میں ہم نے ایک کروڑ 44 لاکھ گانٹھ روئی پیدا کر کے دنیا میں تیسری پوزیشن کا اعزاز حاصل کر لیا تھا مگر بعدازاں اس کی پیداوار میں 3 گنا تک کمی نے ملکی معیشت کو بری طرح متاثر کیا۔مجھے یہ جان کر بے حد خوشی ہوئی ہے کہ سرکاری زرعی تحقیقی اداروں کے ساتھ ساتھ نجی شعبے کے کچھ اداروں میں تارا گروپ نے کپاس کے بی ٹی بیج کی کئی بھرپور پیداوار دینے والی اقسام دریافت کر لی ہیں جو کپاس کی بحالی میں اہم کردار ادا کریں گی۔ حالیہ فصل کپاس کیلئے وزیر اعظم پاکستان نے بوائی سے قبل 8500 روپے فی من امدادی قیمت مقرر کرنے اور حکومتپنجاب کی طرف سے کھادوں اور بیج پر سبسڈی دینے بالخصوص تارا گروپ کی جانب سے دو ہزار روپے فی بوری کی رعایت دینے کا اعلان خوش آئند ہے۔ کسان کنونشن میں مہمان خصوصی کمشنر بہاولپور ڈاکٹر احتشام انور نے کہا کہ اس بار بہاولپور ڈویژن کو 23 لاکھ 24 ہزار رقبے پر کپاس کی کاشت کا ہدف دیا گیا ہے جسے ممکن بنانے کیلئے کسانوں کی رہنمائی کیلئے محکمہ زراعت اور تارا گروپ جیسے سرکردہ اداروں کی ٹیمیں ہر جگہ سرگرم عمل ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن