جونیئر ایشیا ہاکی کپ‘قومی ٹیم محمد عبدا للہ کی قیادت میں عمان چلی گئی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)جونیئر ایشیا کپ میں شرکت کیلئے جونیئر ہاکی ٹیم براستہ مسقط عمان کے شہر صلالہ روانہ ہوگئی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر کی جانب سے کھلاڑیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ قومی جونیئر ٹیم 18 رکنی کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جبکہ چھ کھلاڑیوں کو سٹینڈ بائے میں رکھا گیا ہے۔ ٹیم کے ہمراہ منیجر و چیف کوچ حنیف خان‘ ٹیم کنسلٹنٹ رولنٹ آلٹمنزُ‘ کوچنگ کوچ ذیشان اشرف‘اسسٹنٹ کوچ آصف احمد خا ن ‘ویڈیو انالسٹ سید علی عباس‘ فزیو تھراپسٹ وقاص محمود ‘ 18 رکنی جونیئر ٹیم میں علی رضا‘ محمد فیضان جنجوعہ‘محمد عبداللہ(کپتان)‘ عقیل احمد‘ارباز احمد‘ احتشام اسلم‘ے محمد سفیان خان‘ارباز ایاز‘ محمد مرتضی یعقوب‘ ارشد لیاقت‘علی مرتضی‘زکریا حیات‘عبدالرحمان‘ عبدالقیوم ڈوگر‘ عبدالحنان شاہد(وائس کپتان)‘ عبدالوہاب‘بشارت علی‘بلال اکرم شامل ہیں۔سٹینڈ بائے میں بلال خان(گول کیپر)‘محمد بلال اسلم‘محمد باقر‘ محمد ندیم خان‘محمد عدنان اور وقار علی شامل ہیں۔ جونیئرایشیاءہاکی کپ 23 مئی تا یکم جون عمان کے شہر صلالہ میں کھیلا جائےگا۔ پاکستان پہلا میچ 23 مئی کو چائینز تائی پے ‘دوسرا 24 مئی کو تھائی لینڈ‘تیسرا 27 مئی کو بھارت جبکہ 29 مئی کو جاپان کیساتھ کھیلے گا۔ٹیموں کو دو پول میں تقسیم کیا گیا ہے۔پول اے میں پاکستان‘بھارت‘جاپان‘تھائی لینڈ‘ چائنیز تائی پے جبکہ پول بی میں کوریا‘ ملائشیا‘عمان‘بنگلہ دیش اور ازبکستان شامل ہیں۔