• news

پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام ریفریشر کوچنگ کورس 24 مئی سے شروع ہوگا


لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام ریفریشر کوچنگ کورس 24 مئی سے شروع ہوگا۔ ڈپٹی ڈی جی محمد شاہد اسلام نے بتایا کورس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ کورس میں مختلف کھیلوں سے تعلق رکھنے مرد اور خواتین کوچز، کھلاڑی اور ٹیکنکل آفیشلز (ججز، ریفری اور امپائرز) حصہ لے رہے ہیں۔ شرکاءکو مقررین مختلف کھیلوں کے حوالے مختلف امور پر لیکچرز دیں گے جس میں کوچنگ اور ٹریننگ کے نظریات،غذائیت، ڈوپنگ، کھیلوں کی نفسیات، کھیلوں کے دوران زخم، چوٹیں اور ابتدائی طبی امداد اور ہنر کی تعلیم پر روشنی ڈالیں گے۔ کورس 26 مئی تک جاری رہے گا ۔

ای پیپر-دی نیشن