• news

اڈیالہ جیل حکام نے شاہ محمود سے اہلخانہ کو ملاقات کی اجازت نہ دی


اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)اڈیالہ جیل حکام نے وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی سے ان کے اہلخانہ کو ملاقات کی اجازت نہ دی بیرسٹر تیمور ملک نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی گوہر بانو قریشی گھنٹوں انتظار کے بعد اپنے والد سے ملاقات کیے بغیر واپس لوٹ گئیں شاہ محمود قریشی نے ایسے کسی بھی تحریری اقرارنامہ پر دستخط کرنے سے انکار کیا ہے جس سے ان کے سیاسی و جمہوری حقوق متاثر ہوں بیرسٹر تیمور ملک نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ شاہ محمود قریشی کو آج اٹک جیل منتقل کیا جا رہا ہےشاہ محمود قریشی کو کسی اور جیل منتقل کرنا عدالتی احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہو گی۔
شاہ محمود

ای پیپر-دی نیشن