• news

سی ٹی ڈی کے پنجاب میں آپریشنز‘ 7 دہشت گرد گرفتار


لاہور (نامہ نگار) کاو¿نٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے صوبے کے مختلف اضلاع میں آپریشنز کے دوران کالعدم تنظیموں کے7 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق صوبہ بھر میں 52خفیہ آپریشن کئے گئے۔ اس دوران 52 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور7مبینہ دہشت گردوں کو گرفتارکر کے ان کے قبضے سے اسلحہ، دھماکہ خیز و دیگر ممنوعی مواد برآمد کر لیا گیا ہے۔ گرفتار دہشت گردوں میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 5 ارکان سلمان‘ملک اسرار احمد‘ عبدالخالق‘ اکرام اللہ اور نجیب اللہ جبکہ داعش کے 2 ارکان شیر زمان اور شیر محمد شامل ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ دہشت گردوں نے صوبہ بھر میں تخریب کاری کا منصوبہ بنا رکھا تھا اور وہ اہم تنصیبات، دہشتگردانہ کارروائی اور مذہبی مقامات کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ رواں ہفتے کے دوران مقامی پولیس اور سکیورٹی اداروں کی مدد سے سی ٹی ڈی پنجاب نے472 کومبنگ آپریشنز کیے۔ ان کومبنگ آپریشنز کے دوران8034 افراد کو چیک کیا گیا اور75 مشتبہ افراد کوگرفتار کر کے58 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔
دہشت گرد

ای پیپر-دی نیشن