بیسٹ آف لک خان صاحب !خیبر پی کے میں صوبائی وزیرسمیت مزید 3 پی ٹی آئی رہنما پارٹی چھوڑ گئے
پشاور چنیوٹ (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) تحریک انصاف کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ خیبر پی کے سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر اجمل وزیر اور ڈاکٹر ہشام انعام اللہ نے بھی عمران خان سے راستے الگ کر لئے، چنیوٹ کے ضلعی صدر ذوالفقار علی بھی پارٹی چھوڑ گئے۔ سابق وزیر صحت خیبر پختون خواہ اور لکی مروت سے منتخب ایم پی اے ہشام انعام اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں وزارت کے لیے نہیں آیا، جنہوں نے دفاع کا حلف لیا ہے ان کے خلاف کبھی نہیں جا سکتا، نو مئی کے واقعات کے بعد میں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ منسلک رہنا اپنی توہین سمجھتا ہوں۔ ہشام انعام اللہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہوتا ہوں میں کسی کے دباو¿ میں آکر یہ فیصلہ نہیں کر رہا، اپنے حلقے کے عوام کی وجہ سے مجھے عزت ملی، میں نہیں چاہتا کہ غداروں کی صفت میں شامل ہوں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی اجمل وزیر نے کہا کہ میں خیبر پختونخوا میں حکومت کا ترجمان تھا، خیبرپختونخوا کا انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ بھی میرے پاس تھا، آج میں اپنا بیک گراو¿نڈ بتانے اور سیاسی گفتگو کرنے کیلئے آیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کیلئے جان دینے والے کرنل شیر خان کے ساتھ کیا کیا گیا، باہر کی صورتحال بھی ہمارے سامنے ہے، ہم کس طرف جا رہے ہیں، مہنگائی دیکھیں، عوام کی حالت دیکھیں، تحریک انصاف چنیوٹ کے ضلعی صدر ذوالفقار علی شاہ نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ ذوالفقار علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہر چیز کی قیمت دینے کے لیے تیار ہوں لیکن میں ریاست مخالف نہیں ہوں، میرے خون میں ہی نہیں کہ میں ریاست مخالف ہو جاﺅں، میں پارٹی عہدے اور پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔
پی ٹی آئی چھوڑ گئے