وزارت دفاع نے 3 پنڈی، لاہور میں 2 ملٹری کورٹس کے قیام کی تجویز دے دی: ذرائع
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزارت دفاع نے ابتدائی طور پر 5 فوجی عدالتوں کے قیام کی تجویز دے دی۔ حکومتی ذرائع کے مطابق تین فوجی عدالتیں راولپنڈی اور دو لاہور میں قائم کرنے کی تجویز ہے۔ آرمی ایکٹ کے دائرہ کار میں آنے والے کیسز کی حیثیت خصوصی ہو گی۔ وفاقی کابینہ ملٹری کورٹس کے قیام کی منظوری وزارت دفاع کی سمری کے ذریعے دے گی۔ ملٹری کورٹس کے فیصلوں کے خلاف ہائیکورٹس، سپریم کورٹ میں اپیل کا حق ہو گا۔
ملٹری کورٹس