بلوچستان کی مجموعی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے،سراج الحق
اسلام آ باد(خبرنگار)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ بلوچستان کی مجموعی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، صوبائی حکومت عوامی اعتماد کے شدیدفقدان کا شکار،اپوزیشن کے علاوہ حکومت میں شامل جماعتیں بھی مایوس ہیں، صوبہ بدانتظامی اور کرپشن کے سمندر میں غوطے کھا رہا ہے۔ایسے دکھائی دیتا ہے عوام بارود کے ڈھیر پر بیٹھے ہیں، سڑکوں پرحکومت کی رٹ نظر نہیں آتی، سرکاری چھانیاں تک محفوظ نہیں، بلوچستان میں امن سی پیک کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔ کوئٹہ میں قائدین، کارکنان، مختلف وفود اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ملک کی مجموعی صورتحال کو بھی خطرناک قرار دیا اور کہا کہ تمام ریاستی وسائل حکمران اشرافیہ کی حفاظت اور بہتری کے لیے استعمال ہورہے ہیں جبکہ قوم کو لاوارث اور لاچار کردیا گیا ہے، نوجوان مایوس ہیں، بے روزگاری کا طوفان ہے، کروڑوں لوگ بدترین مہنگائی اور بدامنی کی چکی میں پس رہے ہیں۔ لوگ گھروں میں محفوظ نہیں، صاف دکھائی دے رہا ہے ۔ بلوچستان کے ضلع ژوب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر خودکش دھماکا کرنے والے حملہ آور کی شناخت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والا دہشتگرد کوئٹہ کا رہائشی تھا اور اس کے اہلخانہ کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ حملہ آور ڈیڑھ برس سے گھر سے غائب تھا۔ (سی ٹی ڈی) کے ذرائع نے بتایاکہ ژوب میں واقعہ کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانہ ژوب میں انسداد دہشتگردی، اقدام قتل اور 3,4,5 ایکسپلوسیو ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔ وا قعہ کی مزید تحقیقات سی ٹی ڈی کر رہی ہے اور حملہ آور کے نیٹ ورک کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔