آئی ایم ایف کیساتھ سٹاف معاہدہ کے امکانات معدوم ہو رہے
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان9ویں ریویوکے بارے میں سٹاف کی سطح کے معاہدہ کے امکانات ہر گزرتے دن کے ساتھ معدوم ہو رہے ہیں، اب اس پروگرام کو اب اسی صورت بچایا جا سکتا ہے کہ اگر اس کی معیاد میں توسیع کر دی جائے، اس پروگرام کی معیاد30 جون کو ختم ہورہی ہے، زرائع کا کہنا ہے کہ ایم ایف کو اب معاہدہ کا اعلان کرنا ہوگا، یا پاکستانی حکام سے اس پروگرام کی معیاد میں توسیع کی بات چیت کرنا ہوگی، اور اس کی اس توسیع شدہ میں اور قرضہ پروگرام کے دسویں اور گیارہویں ریویو کو مکمل کیا جا سکتا ہے ،، اگر اس حوالے سے پیشرفت نہیں ہوتی ہے تو پاکستان کے نا مکمل پروگراموں کی تعداد مین ایک مذید کااضافہ ہو جائے گا، پاکستان آئی ایم ایف سے کہہ رہا ہے کہ نویں کو مکمل کرنے کا باضابطہ اعلان کرے اس کے بعد ہی بات چیت آگے بڑھ سکے گی۔ پاکستان کا موقف ہے کہ وہ پروگرام کے تحت ضروری اقدامات ہے وہ جا چکا ہے۔