• news

آئی ایم ایف فنڈز سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہ کرنے کی یقین دہانی نہیں مانگ رہا ‘خبر جھوٹی ‘بے بنیاد ہے:وزارت خزانہ

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزارت خزانہ نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈکے ساتھ معاہدے میں تاخیر کی وجوہات سے متعلق پریس میں شائع ہونے والی رپورٹس کی تردید کی ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں ترجمان وزارت خزانہ نے کہاہے کہ پریس کے بعض حصوں میں رپورٹس شائع ہوئی ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر دستخطوں میں تاخیر کی وجہ یہ ہے کہ آئی ایم ایف وزارت خزانہ سے فنڈز سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کرنے کی یقین دہانی مانگ رہاہے۔ ترجمان نے وضاحت کی یہ خبر جھوٹی اور بے بنیاد ہے ۔انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف نے کبھی بھی حکومت کے ساتھ ایسی کسی تشویش کا اظہار نہیں کیا اور نہ ہی بجٹ کے ذریعے پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر فنڈز کسی مقصد کے لیے استعمال کیے جا سکتے  ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن