غازی آباد: رکشہ ڈرائیور، فیصل آباد میں خاتون نے خودکشی کر لی
لاہور؍ فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) رکشہ ڈرائیور اور خاتون نے خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق غازی آباد میں گھر سے چالیس سالہ رکشہ ڈرائیور عبدالوہاب کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق رکشہ ڈرائیور عبدالوہاب کا اکثر اپنی بیوی سے جھگڑا رہا تھا جھگڑے کے باعث اس کی بیوی گھر چھوڑ کر چلی گئی جس پر دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کی ہے۔ فیصل آباد میں غربت، بیروزگاری اور بدترین مہنگائی کے باعث پیدا ہونے والے گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر سکینہ بی بی زوجہ اللہ رکھا سکنہ 68 ر ب نے زہریلی گولیاں نگل لیں، اسے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکی۔