ڈیفنس فورسز ویٹرنز ایسوسی ایشن کی 9 مئی واقعات کی مذمت
لاہور (نیوز رپورٹر) افواج پاکستان کے سابقہ فوجیوں کی تنظیم ڈیفنس فورسز ویٹرنز ایسوسی ایشن (DFVA) کی مینجنگ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس گزشتہ روز لاہور میں منعقد ہوا جس میں لاہور میں عسکری املاک کی توڑ پھوڑ‘ شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی‘ جناح ہاؤس کی توڑ پھوڑ‘ گھیراؤ جلاؤ اور اسی طرح دوسرے شہروں میں ملٹری یادگاروں کوی توڑ پھوڑ کی پرزور مذمت کی گئی۔ تنظیم نے مسلح افواج اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ایسے گھناؤنے کرداروں اور منصوبہ سازوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور تنظیم نے مکمل یکجہتی کا یقین دلایا ہے۔