جولائی سے اپریل 15.4بلین ڈالر کی مالی امداد حاصل کی‘ وزارت اقتصادی امور
اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) پاکستان نے جولائی 2022 سے اپریل 2023 تک کے 10 ماہ کے دوران 15.4بلین امریکی ڈالر کی مالی امداد حاصل کی ہے۔ جس میں دوست ممالک کے 6.0 بلین ڈالر کے ذخائریعنی چین اور سعودی عرب سے ہر ایک سے 3.0 بلین ڈالراور 1.3 بلین امریکی ڈالر کے چینی قرض کی دوبارہ مالی اعانت شامل ہے، وزارت اقتصادی امور کے مطابق حکومت پاکستان نے مالی سال 23 کے دوران اپنی دوبارہ ادائیگی کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے مالیاتی انتظامات کیے ہیں اور وہ اپنے زرمبادلہ کے ذخائر کی سطح میں بہتری کی توقع کر رہی ہے۔