ہائیکورٹ‘ زمان پارک کی طرف جانے والے راستے بند کرنے کا اقدام چیلنج
لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ، پولیس کی جانب سے زمان پارک کی طرف جانیوالے راستے بند کرنیکا اقدام لاہور ہائیکورٹ چیلنج کر دیا گیا، سول سوسائٹی نیٹ ورک کے سربراہ عبداللہ ملک نے درخواست میں حکومت پنجاب، آئی جی اورڈی سی لاہور کو فریق بنایا ہے، وکیل اظہر صدیق نے موقف اپنایا کہ آئین پاکستان کے تحت ہرشہری کو نقل وحرکت کی آزادی ہے،پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے زمان پارک کی طرف جانے والے راستے تجاوزات کے خاتمے کے نام پر بند کررکھے ہیں،راستوں کی بندش سے لاہور کی مصروف ترین شاہراوں کی ٹریفک متبادل راستوں سے گزاری جارہی ہے،راستوں کی بندش سے عام شہری شدید مشکلات اور پریشانی کاسامنا کررہے ہیں،انتظامیہ راستے بند کرکے بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی مرتکب ہورہی ہے،استدعا ہے کہ عدالت پولیس اور انتظامیہ کو زمان پارک کے اطراف راستے فوری طور پر کھولنے کے احکامات صادرکرے۔