• news

 9مئی واقعہ:بغاوت کے مرتکب کسی ہمدردی رعایت کے مستحق نہیں :اختر ڈار

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ 9مئی کے واقعہ میں ملوث کسی ہمدردی رعایت کے مستحق نہیں ہے۔ شہدا کی یادگاروں، تصاویر، مجسموں، جہازوں کورکمانڈر ہاو¿س سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو نشان عبرت بنانا ہوگا۔ عمران کی تقاریر بیانات اور اقدامات ثابت کرتے ہیں کہ وہ ملک میں خانہ جنگی چاہتا ہے مگر فوج کے تدبر اور صبر و استقامت میں عمران کے گھٹیا منصوبے کو ناکام بنادیا ہے۔ قانون سب کیلئے برابر کا پرچار کرنے والے عمران خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے۔ ان واقعات میں سرکاری و نجی نقصانات کے ازالے کیلئے پی ٹی آئی اور ان واقعات میں ملوث افراد کی جائیدادیں نیلام کرکے پیسہ وصو ل کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن