لمز یونیورسٹی میں روڈ سیفٹی ویک کا آغاز ، طلبہ و طالبات کی تربیت جاری رہے گی
لاہور(نامہ نگار) لمز یونیورسٹی میں روڈ سیفٹی ویک کا آغاز ہوگیا ہے جبکہ طلبہ و طالبات کو 15روز تک تربیت کی فراہمی جاری رہے گی۔ لمز یونیورسٹی میں روڈ سیفٹی ویک کا آغاز کر دیا ہے۔طلبہ و طالبات اور سٹاف کیلئے کلاس روم ٹریننگ کے ساتھ ساتھ بائیک سیمولیٹر پر بھی تربیت فراہم کی جارہی ہے۔جس میں طالبات نے خصوصی دلچسپی کامظاہرہ کیاجبکہ لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے فیلڈ ٹریننگ کا بھی اہتمام کیا گیا۔موٹر سائیکل میں الیکٹریکل سسٹم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے فری لائیٹ چیک کیمپ بھی لگایا گیا۔جہاں شرکاءکی موٹر سا ئیکلوں کی ہیڈلائٹ، بیک لائٹ اور انڈیکیٹر بالکل فری درست کی گئیں۔