• news

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنماﺅں کی سراج الحق ،قافلے پر خودکش حملے کی مذمت


لاہور(خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا علیم الدین شاکر، پیررضوان نفیس، مولانا عبدالنعیم، مولانا محمداشرف گجر، مولانا خالد محمود نے کہا ہے کہ ژوب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق اوران کے قافلے پر خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ قیمتی جانوں کے ضیاع پردل افسردہ ہے۔ حکومت سانحہ کی مکمل تحقیقات کرے اور اس خوفناک حملے میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔ ایسی بزدلانہ کاروائیاں کر کے ملک عزیز کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اللہ پاک زخمیوں کو جلد اور مکمل صحت یابی عطا فرمائیں۔آمین

ای پیپر-دی نیشن