• news

آل پاکستان انجمن تاجران کے زیر اہتمام پاک فوج کےساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کیمپ 


لاہور(کامرس رپورٹر ) آل پاکستان انجمن تاجران کے زیر اہتمام گزشتہ روزتاجر برادری نے سیکرٹری جنرل نعیم میر کی سرکردگی میں پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کیمپ لگایا جس میں تاجر برادری کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔تاجروں نے فوج پر حملہ کرنے والے شرپسندوں کو نشان عبرت بنانے کا مطالبہ کیا۔ نعیم میر نے عمران خان پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ جنھوں نے عمران خان کی سیاسی پرورش اور نشونما کی اس نے ان کو بھی نہیں بخشا۔ ہم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اگر بلوائیوں کو قرار واقعی سزا نہ ملی تو پاکستان میں شرفاءکا رہنا محال ہوجائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن