یوکرائنی دارالحکومت کیف میں روس کا ڈرون حملہ ناکام بنادیا گیا
کیف (این این آئی)یوکرائن کے دارالحکومت کیف میں رات کو روسی ڈرون حملے کو ناکام بنا دیا گیا۔میڈیارپورٹس کے ماطبق اس حوالے سے یوکرینی فوج نے کہا کہ فضائی دفاعی نظام کے ذریعے ڈرون حملے کو ناکام بنایا گیا۔ یوکرینی فوج کا کہنا تھا کہ کیف پر روسی فوج کی جانب سے رواں ماہ یہ 11واں فضائی حملہ تھا۔ ڈرون حملہ ناکام بنانے کے دوران گرنے والے ملبے سے کچھ عمارتوں کو معمولی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔مغربی ممالک یوکرین کو 50 ایف 16 لڑاکا طیارے فراہم کریں گے جب کہ یوکرائنی پائلٹوں کو تربیت یورپ میں دی جائےگی، طیاروں کی فراہمی اور پائلٹوں کی تربیت اگلے چند ہفتوں میں شروع کی جاسکتی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق مغربی ممالک یوکرائن کو ایف سولہ طیارے فراہم کریں گے اور آئندہ چند ماہ میں اس بات کا فیصلہ ہوگا کہ طیاروں کی فراہمی کب شروع کی جائےگی۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے طیاروں کی فراہمی اور پائلٹوں کی تربیت اگلے چند ہفتوں میں شروع کی جاسکتی ہے۔ اس سے قبل جی سیون اجلاس میں امریکی صدر جو بائیڈن نے رہنماوں کو بتایا کہ واشنگٹن ایف 16 جنگی طیاروں پر یوکرائن کے پائلٹوں کو مشترکہ تربیتی پروگرام کے منصوبے کی حمایت کرتا صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے اس سے ان کی فضائیہ مضبوط ہو جائے گی ، یوکرائن کے پاس مغرب کے تیار کردہ لڑاکا طیارے نہیں، ایف 16 طیارے سابقہ سویت یونین کے لڑاکا طیاروں سے کہیں زیادہ بہتر ہیں۔ یوکرائن اب بھی روس کے خلاف جنگ میں سابقہ سوویت یونین کے جنگی طیارے استعمال کر رہا ہے۔ پولینڈ اور سلوواکیہ نے یوکرین کو 27 مگ 29 طیارے فراہم کیے تھے۔ رواں ہفتے یوکرائن کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے برطانیہ اور نیدرلینڈز کے وزرائے اعظم نے جیٹس اتحاد میں شامل ہونے سے متعلق وعدے کیے تھے اور کہا تھا کہ یوکرائن کو لڑاکا طیارے فراہم کیے جائیں گے۔
حملہ ناکام