• news

ساہیوال: مبینہ مقابلہ‘ ایک ڈاکو‘ بورے والا میں زیرحراست خطرناک ملزم ہلاک


ساہیوال‘ بورے والا (نمائندہ نوائے وقت‘ نامہ نگار ) پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک‘ زیرحراست ملزم گولی لگنے سے مر گیا۔ تھانہ ڈیرہ رحیم پولیس گرفتار ڈاکو علی شہزاد کو رات کے وقت ریکوری کیلئے لیکر جارہی تھی کہ 106/9-L کے قریب گرفتار ڈاکو کے 3نامعلوم ساتھیوں نے حملہ کرکے اپنے گرفتار ساتھی کو چھڑا لیا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ۔ پولیس نےمالن شاہ چوک میں ناکہ بندی کرکے گھیرا ڈال لیا ۔ پولیس مقابلہ ہوا اور گرفتارڈاکو کے تینوں ساتھی اسے گولیاں مار کر فرار ہو گئے ۔ بورے والا میں ملزم سرفراز سپھا نے ڈیڑھ سال قبل چغتائی لیپ سٹیڈیم روڈ پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 445 ای بی کی بیوہ خاتون کے اکلوتے بیٹے بی اے کے طالبعلم شہزاد امین کے قتل سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں دوران ڈکیتی قتل‘ اقدام قتل‘ ڈکیتی اور راہزنی جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث تھا‘ پولیس ملزم سرفراز عرف سپھا کو ریکوری کیلئے لے جا رہی تھی کہ راستے میں ملزم نے فرار ہونے کیلئے کانسٹیبل سے گن چھیننے کی کوشش کی۔ دوران کشمکش اس کے اپنے ہاتھ سے گن کا فائر لگنے سے وہ ہلاک ہو گیا۔
ڈاکو ہلاک

ای پیپر-دی نیشن