• news

نوشہرہ، بچی سے زیادتی اور قتل میں ملوث مجرم کو پھانسی کی سزا سنادی گئی


 نوشہرہ (آئی این پی ) نوشہرہ کے ایڈ یشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چائلڈ پروٹیکشن کورٹ نے 9 سالہ معصوم بچی مناہل قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے دیا ملزم یاسر پر جرم ثابت ہونے کی پاداش میں دو بار پھانسی مجموعی طور پر چالیس لاکھ جرمانے کی سزا سنادی۔ جرمانہ کی عدم ادائیگی کی صور ت میں ملزم کے ریونیو ریکارڈ اور دیگر اثاثے متاثرہ خاندان کو دینے کی ہدایت کردی گئی۔ خیال رہے کہ مجرم یاسر نے 28دسمبر 2018 کو نوشہرہ کلاں کے علاقے نواں کلی قبرستان میں 9 سالہ بچی مناہل کو جنسی زیادتی کے بعد بہیمانہ طریقے سر پر پتھر مار کر قتل کردیا یہ دلخراش واقع اس وقت پیش آیا ،جب مناہل دختر شاہ سید گھر سے قران کا سبق پڑھنے مدرسے گئی اور پھر گھر واپس نہ آئی۔ پولیس نے شواہد اکھٹے کیے، ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد ملزم کا سراغ لگایا گیا اور ملزم یاسر کو گرفتار کیا گیا ،ملزم نے پولیس کے سامنے بھی اور عدالت میں بھی اپنے جرم کا اعتراف کیا۔ ساڑھے 4 سال تک اس مقدمے کے ٹرائل جاری رہا۔
نوشہری پھانسی سزا

ای پیپر-دی نیشن