قصور: 2بچوں سمیت 4 افراد، ماموں کانجن میں مغوی خاتون سے زیادتی
قصور ماموں کانجن (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) زیادتی کے مختلف واقعات میں بچوں سمیت پانچ افراد کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ مقامی پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔ ناروکی ٹھٹھہ کے رہائشی محمد جاوید نے پولیس تھانہ صدر چونیاں میں مقدمہ درج کرایا کہ میں مزدوری کے سلسلہ میں کام پر گیا ہوا تھا اور میرا سولہ بیٹا پیپر دینے گیا ہوا تھا، گھر نہ آیا پتہ جوئی کرنے پر پتہ چلا کہ ملزمان ناظم اور فریاد عرف چاندی کے ساتھ نہر کے پاس جاتے دیکھا گیا ہے تو میں تلاش کرتے ہوئے جب روسہ ٹبہ بانسوں کے قریب پہنچا تو میرے بیٹے کی چیخ و پکار کی آواز مجھے سنائی دی۔ بانسوں کے اندر دیکھا تو ملزم ناظم میرے بیٹے کے ساتھ زیادتی کر رہا تھا اور فریاد نگرانی پر تھا، جس نے بعد میں زیادتی کرنے کا سوچا تھا سلیم کے کوٹ کی رہائشی فضیلت بی بی نے پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کروایا ہے۔ میرا شوہر کام کے سلسلہ میں گھر سے باہر ہوتا ہے، گزشتہ روز میرا آٹھ سالہ بیٹا گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ ملزم کاشف اسے کھانے پینے کی چیزوں کا لالچ دیکر ورغلا پھسلا کر اپنے گھر کی چھت پر لے گیا۔ ملزم پولیس نے پکڑ لیا۔ سید سلیم شاہ نے پولیس تھانہ کنگن پور میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ چند روز قبل میری 23سالہ بیوی (ث) گھر سے دودھ لینے گئی تو راستے میں ملزم یاسر شاہ جو کہ رشتہ میں میرا بہنوئی بھی ہے اس نے کہا کہ باجی بلا رہی ہے تو میری بیوی اسے ملنے گھر میں گئی۔ ملزم نے کنڈی لگا لی اور اسلحہ کے زور پر زبردستی میری بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور زدو کوب کر کے تشدد بھی کیا ہے۔ پولیس تھانہ کنگپور نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔ چک 499گ ب کے حق نواز نے بتایا اس کی شادی شدہ 21 سالہ بیٹی (م) اپنے کمسن بیٹے کے ہمراہ اس کے گھر آئی ہوئی تھی جہاں سے ملزم کاشف ولد عصمت اللہ بلوچ نے اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کی مدد سے گن پوائنٹ پر زبردستی کار میں ڈال کر اغوا کر لیا۔ بعد ازاں شام کو کنجوانی کے قریب سڑک پر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ اس سے زبردستی زیادتی بھی کی۔
زیادتی