• news

کچے میں آپریشن جاری : 9 مغوی بازیاب ، وقار عمرانی ڈکیت گینگ سرنڈر 

لاہور‘ رحیم یار خان (این این آئی) رحیم یار خان میں کچے کے ڈاکوو¿ں کے خلاف پولیس کا آپریشن 42 ویں روز میں داخل ہو گیا۔ اب تک 10 ڈاکو ہلاک، 46 گرفتار اور 18 سرنڈر کر چکے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق آپریشن کے دوران 9 مغویوں کو بھی بازیاب کرایا گیا ہے۔ پولیس کی ایک نفری علاقہ کچہ مورو میں داخل ہو گئی ہے۔ تمام خفیہ ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر گرینڈ پولیس کچہ آپریشن 42 ویں روز میں داخل ہو گیا۔ خوف کی علامت سمجھے جانے والے وقار عرف وقاری عمرانی نے پانچ ساتھیوں سمیت سرنڈر کر دیا۔ پولیس جزیرہ نما کچہ رجوانی میں ڈاکوﺅں کے خلاف ڈرون ٹیکنالوجی بھی استعمال میں لے آئی۔ جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانوں پر گولہ باری جاری ہے۔ خطرناک مجرموں کو پسپائی پر مجبور کر دیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق آر پی او ڈی جی خان کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان کی قیادت میں جدید ہتھیاروں اور بکتربند گاڑیوں سے لیس پولیس دستے دشوار گزار علاقہ کچہ مورو میں داخل ہو گئی ہے۔ وقار عرف وقاری عمرانی گینگ اغوا برائے تاوان، ڈکیتی، اسلحہ سمگلنگ اور قتل جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔ ڈاکوﺅں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، ایس ایم جی گنز، ایمونیشن برآمدکیا گیا ہے۔ کچہ مورو میں بھی اغواءبرائے تاوان، چوری، ڈکیتی، راہزنی میں ملوث گورا عمرانی اور پٹ گینگز کی کمین گاہوں کا محاصرہ کر کے پیش قدمی جاری ہے۔
کچہ آپریشن

ای پیپر-دی نیشن