• news

اوکاڑہ: میانوالی میں گوداموں پر چھاپے‘ 5700 بیگ گندم برآمد


اوکاڑہ‘ میانوالی (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) ذخیرہ کی گئی گندم کے 5700 بیگ برآمد۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ذیشان حنیف کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ غلام مصطفی جٹ نے پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے نواحی گاﺅں 38 ٹو آر کے ایک گودام میں غیرقانونی ذخیرہ کی جانے والی گندم کی 1500 بوریاں قبضہ میں لیتے ہوئے گندم کو سرکاری تحویل میں لیتے ہوئے منڈی منتقل کروا دیا۔ میانوالی میں ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خالد جاوید گورائیہ نے خفیہ اطلاع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر محمد شعیب کے ہمراہ باڑا کاٹن فیکٹری کے گودام پر چھاپہ مار کر 800 بیگز اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سعد بن خالد نے اسسٹنٹ کمشنر پپلاں اعجاز عبدالکریم کے ہمراہ تحصیل پپلاں میں حافظ کاٹن فیکٹری پر چھاپہ مار کر 2000 بیگز جبکہ خان کاٹن فیکٹری پپلاں کے گودام سے 1400 ذخیرہ شدہ بیگز گندم برآمد کرکے محکمہ فوڈ کے حوالے کرکے فیکٹریوں کے گوداموں کو سیل کردیا۔
گندم برآمد

ای پیپر-دی نیشن