پشاور میں چند روز قبل دولہا بننے والا پی ٹی آئی کارکن حوالات پہنچ گیا
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) چند روز قبل ہی دولہا بننے والا پاکستان تحریک انصاف کا کارکن حوالات پہنچ گیا۔ پولیس کی جانب سے پکڑ دھکڑ کے دوران پشاور میں چند روز قبل د±ولہا بننے والا پی ٹی آئی کارکن بھی حوالات پہنچ گیا۔ تحریک انصاف کے کارکن داو¿د ، جس کی شادی میں پی ٹی آئی رہنماو¿ں نے شرکت بھی کی تھی، کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے کارکن کی 6 مئی کو شادی ہوئی تھی۔ نئے نویلے دولہے کی پولیس کے ہاتھوں گرفتاری پر اہل خانہ حیران اور پریشان ہیں۔ دریں اثنا پی ٹی آئی سوشل میڈیا کارکن جہانزیب کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
کارکن گرفتار