سیاسی کشمکش کے ذمہ دار عمران خان اسکے درپردہ سہولت کار ہیں:نرگس فیض ملک
لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری و سابق ایم پی اے نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ آج ملک جس سیاسی حالات اور جس سیاسی کشمکش کا شکار ہو چکا ہے اس کا ذمہ دار کوئی اور نہیں بلکہ عمران خان اور اس کے درپردہ سہولت کار ہیں۔ اگر عمران خان کو اس کے کیے کی سزا ہونے دی جاتی تو آج شاید پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی کے جمہوریت پسند پر امن سیاسی کارکنوں کو یوں شاہراہ دستور اور سڑکوں پر اس فیصلے کے خلاف نہ آنا پڑتا۔