• news

 جنرل ہسپتال:تزئین و آرائش کیلئے 61.983ملین فنڈز کا اجرا، کام شروع


لاہور(نیوز رپورٹر) محکمہ صحت حکومت پنجاب نے لاہور جنرل ہسپتال کی تزئین و آرائش اورمختلف مرمتی کاموں کیلئے 61.983 ملین روپے جاری کر دئیے ہیں۔ ترقیاتی کاموں کا بلا تاخیر آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس امر کا اظہار پروفیسر الفرید ظفر نے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ایم ایس ڈاکٹر خالد بن اسلم نے پرنسپل کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے مذکورہ ترقیاتی و تعمیراتی کام محکمہ مواصلات و تعمیرات کے سپرد کر دئیے گئے ہیں تاکہ قوانین و ضوابط کے مطابق یہ تمام کام شفاف طریقے سے سر انجام دیا جا سکے۔ پروفیسر الفرید ظفر نے اس امر پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کام کے معیار پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ عوام کے ٹیکسوں کے پیسے کومریضوں کی فلاح و بہبود پر خرچ کرناہماری اولین ترجیح ہے اور اس ذمہ داری کو پورا کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔

ای پیپر-دی نیشن