مخلص ، نڈر ، درد دل رکھنے والی قیادت بہادری کےساتھ ڈٹ کر کھڑی ہے:دردانہ صدیقی
لاہور(لیڈی رپورٹر) حلقہ خواتین جماعت اسلامی کی مرکزی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے کہا ہے کہ عوام پہچان لیں مخلص ، نڈر اور درد دل رکھنے والی قیادت آزمائش کی گھڑی میں جرات و بہادری کے ساتھ ڈٹ کر کھڑی ہے۔ ڈپٹی سیکرٹریز ثمینہ سعید ڈاکٹرحمیراطارق ،امور خارجہ ڈاکٹرسمیحہ راحیل قاضی ،صدر وسطی پنجاب ربعیہ طارق صدر لاہورعظمی عمران نے بلوچستان کے علاقے ژوب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم بلوچ عوام کے مسائل کے حل کیلئے جماعت اسلامی کی پرامن آئینی جدوجہد دشمن کی آنکھ میں کھٹکتی ہے، مگر دشمن کی تمام چالیں ناکام ہوں گی اور جماعت اسلامی کی جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔
خواتین رہنماو¿ں نے کارکنان کو تاکید کی کہ امیر جماعت کے بفضل خدا محفوظ ہونے پر شکرانے کے نوافل اور حسب توفیق صدقہ کا اہتمام کیا جائے۔