فیروزوالہ : فیکٹری میںبوائلر دھماکہ ‘4افراد جھلس گئے
فیروزوالہ( نامہ نگار)شیخوپورہ روڈ پر واقع چک 28 کے قریب واقع فیکٹری میں دوارن ویلڈنگ آگ بھڑک اٹھی‘ زور دار دھماکہ ہوا‘ بوائلر پھٹ جانے سے چار افراد بری طرح جھلس گئے‘ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ زخمیوں میں عظمت اللہ،ذاکر ،رضوان‘ عاصم شامل ہیں ۔ رحمان پورہ میں واقع آئل ایجنسی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آتشزدگی کی وجہ معمول نہیں ہوسکی‘ دکان میں موجود سامان جلکر خاکستر ہوگیا اور عمار ت کو بھی شدید نقصان پہنچا۔