• news

متنازعہ جی 20 اجلاس آج ، مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال ہوگی ، وادی گوانتاناموبنادی : محبوبہ مفتی 


سرینگر (این این آئی + نیٹ نیوز) کل جماعتی حریت کانفرنس نے نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے سرینگر میں متنازعہ گروپ 20 کے اجلاس کے انعقاد کے خلاف (آج) 22 مئی کو مقبوضہ جموں وکشمیر میں مکمل ہڑتال کی کال دی ہے۔ ریلیاں نکالی جائیں گی۔ متعدد نوجوان پکڑ لئے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیرقانونی طور پر نظربند چیئرمین مسرت عالم بٹ نے نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے اپنے پیغام میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے سرینگر میں گروپ 20 کے اجلاس کے انعقاد کے خلاف اپنا احتجاج درج کرانے کے لیے 22 مئی مکمل ہڑتال کریں۔ آج سے شروع ہونے والے جی 20 کے تین روزہ اجلاس سے قبل پورے علاقے خاص طور پر سرینگر میں سکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے، جس سے کشمیریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر کو میرین کمانڈوز، نیشنل سکیورٹی گارڈزکے ارکان اور دیگر مختلف ایلیٹ فورسز کی تعیناتی کے ذرےعے ایک غیر معمولی حفاظتی حصار میں لیاگیا ہے۔ سرینگر کے علاقے حیدر پورہ کی شاہ انور کالونی میں اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب اچانک فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد وارد ہوئی اور گھر گھر تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ میرین کمانڈوز نے جھیل ڈل کو محفوظ بنانے کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔ محبوبہ مفتی نے کہا وادی کو گوانتانا موبے بنا دیا گیا۔ 
کشمیر

ای پیپر-دی نیشن