قومی اسمبلی کا اجلاس آج 20نکاتی ایجنڈا جاری
اسلام آباد(نا مہ نگار)قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہہ پہر چار بجے پارلیمنٹ ہاﺅس اسلام آبادمیں منعقد ہو گا ،اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کریں گے ،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے اجلا س کا 20نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے ،ایجنڈے کے مطابق آج کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے علاوہ تحاریک التوا،قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس بیش کر نا ،مختلف بلوں کو پیش کر نا اور تواجہ الاﺅ نوٹس پر بحث شامل ہے ،پیپلز پارٹی کے اراکین عبدلالقادر مندو خیل اورمیر غلام علی تالپور کی جانب سے بدین میں پانی کی قلت پر توجہ دلاﺅ نوٹس پیش کیا جائے گا ،پی ٹی آئی کی رکن آسیہ عظیم ملک میں آئس اور دیگر منشیات کی سر عام فروغت بارے وزارت انسداد منشیات کی توجہ مرکوز کرائیں گی،وزیر مذہبی ماور سینیٹر طلحہ محمود اشاعت قرآن پا ک(طباعت،اور ریکارڈنگ کی اغلاط کا خاتمہ)ترمیمی بل2021منظوری کے لیے پیش کریں گے سینیٹر طلحہ محمود اسلامی ہجری تقویمی مہینوں کے آغاز کے لیے چاند دیکھنے کے نظام کو منضبط کر نے کا بل (پاکستان روئیت ہلال بل 2022)منظوری کے لیے پیش کریں گے۔
قومی اسمبلی