• news

دریائے ہلمند معاہدہ: ایران کا طالبان سے شرائط کی پاسداری کا مطالبہ

تہران(نیٹ نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر نے کہا ہے تہران دریائے ہلمند کے پانی کے معاہدے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور طالبان سے مطالبہ ہے وہ معاہدے کی پاسداری کریں اور ایران کو اس کے پانی کی صحیح تقسیم کی فراہمی کریں۔ پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد باقر قالیباف نے کہا دریائے ہلمند کے تنازع پر معاہدے کا مکمل اور درست نفاذ ایران اور افغانستان کے باہمی مفادات کی ضمانت ہے۔ انہوں نے خبردار کیا میں چاہتا ہوں افغان حکام اس سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مثبت ارادے کا تعمیری جواب دیں اور دونوں ممالک کے درمیان سنگین مسائل پیدا کرنے سے بچیں۔دریں اثنا ایران کے خصوصی ایلچی اور افغانستان میں قائم مقام سفیر کاظمی قومی نے طالبان کو صورتحال کے حل کے لیے ایک ماہ کا وقت دیا ہے تاہم طالبان کا کہنا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ تعاون کرنے کو تیار ہے مگر دریائے ہلمند میں پانی کافی نہیں ۔
ایران مطالبہ

ای پیپر-دی نیشن